فضائل الصحابة
فضائل معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنهما— سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُعَاوِيَةَ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1748
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي رُهْمٍ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَدْعُونَا إِلَى السَّحُورِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ: "هَلُمُّوا إِلَى الْغَدَاءِ الْمُبَارَكِ" ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ" .ترجمہ
سیدنا عرباض بن ساریہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، جبکہ آپ ہمیں ماہِ رمضان میں سحری کی طرف بلا رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس مبارک کھانے کی طرف آؤ۔“ پھر میں نے آپ ﷺ کو (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے) یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ» ”اے اللہ! معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم عطا فرما اور انہیں عذاب سے محفوظ رکھ۔““