فضائل الصحابة
فضائل عمرو بن العاص رضي الله عنه— سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَأْمِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَمْرُو اشْدُدْ عَلَيْكَ سِلَاحَكَ، وَثِيَابَكَ، وَائْتِنِي" فَفَعَلْتُ فَجِئْتُهُ، وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ وَصَوَّبَهُ وَقَالَ: "يَا عَمْرُو إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَكَ وَجْهًا فَيُسَلِّمَكَ اللَّهُ وَيُغْنِمَكَ، أَرْغَبُ لَكَ مِنَ الْمَالِ رَغْبَةً صَالِحَةً" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أُسْلِمْ رَغْبَةً فِي الْمَالِ إِنَّمَا أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْجِهَادِ، وَالْكَيْنُونَةِ مَعَكَ، قَالَ: "يَا عَمْرُو نِعِمًّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ، لِلْمَرْءِ الصَّالِحِ" .علی بن رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عمرو! اپنے ہتھیار اور لباس (جنگی تیاری کے لیے) کَس لو اور میرے پاس آؤ۔“ چنانچہ میں نے ویسا ہی کیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ ﷺ وضو فرما رہے تھے۔ آپ ﷺ نے مجھے سر سے پاؤں تک بغور دیکھا اور فرمایا: ”اے عمرو! میں تمہیں ایک مہم پر روانہ کرنا چاہتا ہوں، اللہ تمہیں سلامت رکھے اور غنیمت عطا فرمائے، اور میں تمہارے لیے پاکیزہ مال کے حصول کی نیک خواہش رکھتا ہوں۔“ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں مال کی رغبت میں مسلمان نہیں ہوا، بلکہ میں تو جہاد کے شوق اور آپ ﷺ کی معیت کی خاطر اسلام لایا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمرو! نیک انسان کے لیے صالح (حلال) مال کیا ہی بہترین چیز ہے۔“