فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «إِذَا فَسَدَ أَهْلُ الشَّامِ فَلَا خَيْرَ فِيكُمْ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”جب اہل شام میں بگاڑ آ جائے تو تم میں کوئی خیر نہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1722
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ. عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "إِذَا فَسَدَ أَهْلُ الشَّامِ فَلَا خَيْرَ فِيكُمْ، لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْصُورِينَ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ" .ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب اہل شام میں بگاڑ پیدا ہو جائے تو پھر تم میں کوئی خیر نہیں؛ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ نصرت یافتہ رہے گا، انہیں بے یار و مددگار چھوڑنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“