فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي جَعْفَرٍ وَأَبِي بَكْرٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ) باب: (سیدنا جعفر، سیدنا ابوبکر اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہم کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1721
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي ، وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ ، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: أَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: "مَا سَأَلْتُ عَلِيًّا شَيْئًا قَطُّ، بِحَقِّ جَعْفَرٍ إِلَّا أَعْطَانِيهِ" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کبھی بھی سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے حق کے واسطے سے کوئی چیز نہیں مانگی مگر انہوں نے وہ مجھے عطا فرما دی۔“