فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْأَمْرِ بِلُزُومِ الشَّامِ) باب: (شام کو لازم پکڑنے کے حکم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1704
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ عَنَزَةَ يُقَالُ: لَهُ زَائِدَةُ، أَوْ مَزِيدَةُ بْنُ حَوَالَةَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ مِنْ أَسْفَارِهِ قَالَ: "يَا ابْنَ حَوَالَةَ كَيْفَ تَصْنَعُ فِي فِتْنَةٍ تَثُورُ فِي أَقْطَارِ الْأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِي بَقَرٍ؟" قَالَ: قُلْتُ: أَصْنَعُ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "عَلَيْكَ بِالشَّامِ".ترجمہ
سیدنا زائدہ یا مزیدہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ آپ کے اسفار میں سے ایک سفر میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابنِ حوالہ! تم اس فتنے میں کیا کرو گے جو زمین کے خطوں میں اس طرح اٹھے گا گویا وہ گائے کے سینگ ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم شام کو لازم پکڑ لینا۔“