فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عمر رضي الله عنهما— سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ عَلَى ابْنِ عُمَرَ) باب: (صحابہ و تابعین کی طرف سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1703
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ "لَوْ كُنْتُ شَاهِدًا لِأَحَدٍ حَيٍّ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، لَشَهِدْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ". ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اگر میں کسی زندہ انسان کے متعلق یہ گواہی دینے والا ہوتا کہ وہ اہل جنت میں سے ہے، تو میں ضرور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حق میں یہ گواہی دیتا۔“