فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ أَقْوَالِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فِي النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الصَّحَابَةِ) باب: (صحابہ کرام کو برا کہنے کی ممانعت میں صحابہ و تابعین کے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 17
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى يَعْنِي إِسْرَائِيلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنْتُمْ فِي النَّاسِ كَمَثَلِ الْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ". قَالَ: يَقُولُ الْحَسَنُ: وَهَلْ يَطِيبُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ؟ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ الْحَسَنُ: فَكَيْفَ بِقَوْمٍ قَدْ ذَهَبَ مِلْحُهُمْ؟.ترجمہ
امام حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگوں میں ایسے ہی ہو جیسے کھانے میں نمک ہوتا ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ امام حسن رحمہ اللہ (بطورِ تبصرہ) فرمایا کرتے تھے: ”اور کیا کھانا نمک کے بغیر خوش ذائقہ ہو سکتا ہے؟“
پھر امام حسن رحمہ اللہ فرماتے: ”پس اس قوم کا کیا حال ہوگا جن کا نمک ہی رخصت ہو گیا ہو؟“