فضائل الصحابة
فضائل جعفر بن أبي طالب رضي الله عنه— سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رِعَايَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَادَ جَعْفَرٍ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اولاد کی سرپرستی فرمانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1690
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى امْرَأَةِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنِ ابْعَثِي إِلَيَّ بِبَنِي جَعْفَرٍ ، فَأُتِيَ بِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُمَّ إِنَّ جَعْفَرًا قَدْ قَدَّمَ إِلَيْكَ أَحْسَنَ الثَّوَابِ، فَأَخْلُفْهُ فِي ذُرِّيَّتِهِ بِخَيْرِ مَا خَلَفْتَ عَبْدًا مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ".ترجمہ
امام عامر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کی طرف پیغام بھیجا کہ: ”جعفر کے بیٹوں کو میرے پاس بھیجو۔“ پس انہیں آپ ﷺ کی خدمت میں لایا گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّ جَعْفَرًا قَدْ قَدَّمَ إِلَيْكَ أَحْسَنَ الثَّوَابِ، فَأَخْلُفْهُ فِي ذُرِّيَّتِهِ بِخَيْرِ مَا خَلَفْتَ عَبْدًا مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ» ”اے اللہ! یقیناً جعفر تیری طرف بہترین ثواب کی امید پر آچکا ہے، پس تو اس کی اولاد میں اس کا ایسا بہترین جانشین بن جا، جیسا کہ تو اپنے نیک بندوں میں سے کسی کا بہترین جانشین بنتا ہے۔“