فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَسْلِيمِ ابْنِ عُمَرَ عَلَى ابْنِ جَعْفَرٍ بِابْنِ ذِي الْجَنَاحَيْنِ) باب: (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سیدنا ابن جعفر رضی اللہ عنہما کو ”اے دو پروں والے کے بیٹے“ کہہ کر سلام کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1684
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سَلَّمَ عَلَى ابْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: "السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ ذَا، وَقَالَ مَرَّةً: ذِي الْجَنَاحَيْنِ ".ترجمہ
عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سیدنا ابن جعفر رضی اللہ عنہما کو سلام کرتے تو فرماتے: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ ذَا (الْجَنَاحَيْنِ)» ”اے دو پروں والے (سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہ) کے صاحبزادے! تم پر سلامتی ہو۔“ اور (راوی نے) ایک مرتبہ «ذِي الْجَنَاحَيْنِ» کے الفاظ کہے۔