فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1681
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْقُوبُ قَثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ ، قَثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: "غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَعُصَيَّةُ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر ارشاد فرمایا: ”قبیلہ غِفار، اللہ ان کی مغفرت فرمائے؛ قبیلہ اَسلم، اللہ انہیں سلامت رکھے؛ اور بنو عُصَیّہ، انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“