فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ أَمْرِ اللَّهِ نَبِيَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ) باب: (اللہ کے اپنے نبی ﷺ کو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ پر قرآن پڑھنے کا حکم دینے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1680
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا " قَالَ: وَسَمَّانِي؟ قَالَ: "نَعَمْ"، قَالَ: فَبَكَى.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بیشک اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ پڑھ کر سناؤں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اور کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو وہ (فرطِ جذبات سے) رو پڑے۔