فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الذَّبِّ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ وَالنَّهْيِ عَنْ تَنَقُّصِهَا) باب: (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دفاع کرنے اور ان کی تنقیص کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1625
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ. أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ فِي عَائِشَةَ وَعَابَهَا، فَقَالَ: لَهُ عَمَّارٌ "وَيْحَكَ مَا تُرِيدُ مِنْ حَبِيبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا تُرِيدُ مِنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّهَا زَوْجَتُهُ فِي الْجَنَّةِ"، بَيْنَ يَدَيْ عَلِيٍّ ، وَعَلِيٌّ سَاكِتٌ.ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں نازیبا گفتگو کی اور ان کی عیب جوئی کی، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تیرا ناس ہو! تو رسول اللہ ﷺ کی محبوبہ کے بارے میں کیا چاہتا ہے؟ تو ام المومنین سے کیا ارادہ رکھتا ہے؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنت میں بھی آپ ﷺ کی زوجہ مطہرہ ہیں۔“ یہ واقعہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش آیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔