فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نَهْيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَعْنِ أَهْلِ الْيَمَنِ) باب: (نبی ﷺ کا اہل یمن پر لعنت کرنے سے منع فرمانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، قَثَنَا بَقِيَّةُ ، قَثَنَا بَحِيرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْعَنْ أَهْلَ الْيَمَنِ فَإِنَّهُمْ شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ، كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ، حَصِينَةٌ حُصُونُهُمْ قَالَ: "لَا"، ثُمَّ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْجَمِينَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا مَرُّوا بِكُمْ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ، يَحْمِلُونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَإِنَّهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ".ترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اہل یمن پر لعنت فرمائیے کیونکہ ان کی جنگی قوت شدید ہے، ان کی تعداد کثیر ہے اور ان کے قلعے نہایت مضبوط و محفوظ ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے اعجمیوں پر لعنت فرمائی، اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ تمہارے پاس سے اپنی عورتوں کو ساتھ لیے ہوئے اور اپنے بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے گزریں، تو یقیناً وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“