فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ، الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں، ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1621
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَنَا جَبَلَةُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَكَذَا، وَوَصَفَ أَنَّهُ طَبَّقَ بِيَدَيْهِ وَقَالَ: "الْإِيمَانُ يَمَانٍ إِلَى حُدُسٍ، وَجُذَامَ".ترجمہ
عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح فرمایا، اور راوی نے یہ کیفیت بیان کی کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے پر رکھا اور فرمایا: ”ایمان یمنی ہے، جو حدس اور جذام (کے قبائل) تک ہے۔“