فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ أَهْلِ الْيَمَنِ) باب: (اہل یمن کے بعض فضائل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1617
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَوَقَفَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعْطَانِي اللَّيْلَةَ الْكَنْزَيْنِ كَنْزَ فَارِسَ وَالرُّومَ وَأَمَدَّنِي بِالْمُلُوكِ مُلُوكِ حِمْيَرَ وَلَا مُلْكَ إِلَّا لِلَّهِ، يَأْتُونَ فَيَأْخُذُونَ مَالَ اللَّهِ، وَيُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَهَا ثَلَاثًا".ترجمہ
قبیلہ خثعم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک میں تھے، ایک رات آپ ﷺ نے قیام فرمایا تو آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کے پاس جمع ہو گئے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے آج کی رات مجھے دو خزانے عطا فرمائے ہیں؛ فارس اور روم کے خزانے، اور اللہ نے حِمْیَر کے بادشاہوں کے ذریعے میری مدد فرمائی ہے، حالانکہ بادشاہی تو صرف اللہ ہی کے لیے ہے، وہ آئیں گے تو اللہ کا مال لیں گے اور اللہ کی راہ میں قتال کریں گے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔