فضائل الصحابة
فضائل أهل اليمن— اہلِ یمن کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي سَبَإٍ) باب: (سبا کے بارے میں وارد روایت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1616
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السَّبَائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ أَمْ أَرْضٌ؟ فَقَالَ: "لَا بَلْ هُوَ رَجُلٌ وَلَدَ عَشَرَةً فَسَكَنَ الْيَمَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَبِالشَّامِ مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ، فَأَمَّا الْيَمَانُونَ فَمَذْحِجٌ، وَكِنْدَةُ، وَالْأَزْدُ، وَالْأَشْعَرُونَ، وَأَنْمَارٌ، وَحِمْيَرُ غَيْرُ مَاكَلِهَا. وَأَمَّا الشَّامِيَّةُ فَلَخْمٌ، وَجُذَامٌ، وَعَامِلَةُ، وَغَسَّانُ".ترجمہ
عبدالرحمن بن وعلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے سبا کے متعلق دریافت کیا کہ وہ کیا ہے؟ کیا وہ کوئی مرد ہے یا عورت یا کسی زمین کا نام ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ ایک مرد تھا جس کے دس بیٹے پیدا ہوئے؛ ان میں سے چھ یمن میں آباد ہو گئے اور چار شام میں۔ پس رہے یمنی (قبائل) تو وہ مذحج، کندہ، ازد، اشعریون، انمار اور حِمْیَر «غَيْرُ مَاكَلِهَا» ہیں۔ اور رہے شامی (قبائل) تو وہ لخم، جذام، عاملہ اور غسان ہیں۔“