فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: عَمَّارٌ مُلِئَ إِيمَانًا) باب: (سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ایمان سے بھرپور ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1603
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ "لِعَمَّارٍ مُلِئَ مِنْ كَعْبَيْهِ إِلَى قَرْنِهِ إِيمَانًا".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ”وہ اپنے ٹخنوں سے لے کر سر کی چوٹی تک ایمان سے لبریز کر دیے گئے ہیں۔“