فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عَمَّارٍ) باب: (سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1601
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانَ ، وَقَالَ الْأَعْمَشُ: ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلَانِ قَدْ خَرَجَا مِنَ الْحَمَّامِ مُتَزَلِّقِينَ، مُتَدَهِّنِينَ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ: "مَنْ أَنْتُمَا؟" قَالَا: نَحْنُ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَقَالَ: عَلِيٌّ "الْمُهَاجِرُ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ". ترجمہ
عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ دو شخص غسل خانے سے (نہا کر) نکلے ہوئے، تیل لگے ہوئے اور چکنے بدن کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: ”تم دونوں کون ہو؟“
ان دونوں نے عرض کیا: ”ہم مہاجرین میں سے ہیں۔“
تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(کامل) مہاجر تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں۔“