فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے زمانے کی بہترین عورت مریم ہیں اور اپنے زمانے کی بہترین عورت خدیجہ ہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1583
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَا: نَا هِشَامٌ وَهُوَ ابْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ "خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”(اپنے زمانے کی) عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران تھیں، اور (اپنے زمانے کی) عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔““