فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَسٍ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1564
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ أَدَعُ اللَّهَ لَهُ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ". قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ قَالَ: فَقَالَ أَنَسٌ أَخْبَرَنِي بَعْضُ وَلَدِي أَنَّهُ قَدْ دُفِنَ مِنْ وَلَدِي، وَوَلَدِ وَلَدِي أَكْثَرُ مِنْ مِائَةٍ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! انس آپ کا خادم ہے، اس کے لیے اللہ سے دعا فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرما، اور جو کچھ تو نے اسے عطا کیا ہے اس میں اسے برکت دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے میری اولاد میں سے کسی نے بتایا کہ میری اپنی اولاد اور پوتوں نواسوں میں سے ایک سو سے زائد تو دفن کیے جا چکے ہیں۔“