فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے زمانے کی بہترین عورت مریم ہیں اور اپنے زمانے کی بہترین عورت خدیجہ ہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1563
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَوَكِيعٌ قَالَا: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا وَقَالَ وَكِيعٌ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ ابْنُ بِشْرٍ فِي حَدِيثِهِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ - لَمْ يَقُلْ وَكِيعٌ ابْنَةُ عِمْرَانَ - وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ". ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران ہیں اور اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔““