فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ كِتَابِ عُمَرَ إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ فِي ابْنِ مَسْعُودٍ) باب: (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اہلِ کوفہ کے نام خط کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1546
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ ، قَالَ: قُرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي قَدْ "بَعَثْتُ إِلَيْكُمْ عَمَّارًا أَمِيرًا، وَعَبْدَ اللَّهِ مُعَلِّمًا وَوَزِيرًا، وَإِنَّهُمَا مِنْ نُجَبَاءِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ، وَمِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا، اسْمَعُوا لَهُمَا وَأَطِيعُوا، وَقَدْ آثَرْتُكُمْ بِهِمَا عَلَى نَفْسِي".ترجمہ
حارثہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ایک مکتوب ہمیں پڑھ کر سنایا گیا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَمَّا بَعْدُ» ”بے شک میں نے تمہاری طرف سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو امیر اور سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو معلم اور وزیر بنا کر بھیجا ہے، اور یہ دونوں محمد ﷺ کے اصحاب میں سے نہایت نجیب اور برگزیدہ لوگوں میں سے ہیں اور ان میں سے ہیں جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی؛ لہٰذا تم ان دونوں کی بات سنو اور ان کی اطاعت کرو، اور میں نے ان دونوں کو تمہارے پاس بھیج کر تمہیں اپنے نفس پر ترجیح دی ہے۔“