فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ) باب: (صحابہ کرام کی طرف سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1543
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ "إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسَ هَدْيًا، وَدَلًّا وَسَمْتًا بِمُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ، لَا أَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ".ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا محمد ﷺ کے طرزِ عمل، سیرت و کردار اور ہیئت و وقار میں تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مشابہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، ان کے گھر سے نکلنے کے وقت سے لے کر واپس آنے تک (کا یہی مشاہدہ ہے)؛ مجھے یہ علم نہیں کہ وہ اپنے گھر کے اندر کیا کرتے ہیں۔“