فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَأْمِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1534
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: مَا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً قَطُّ إِلَّا أَمَّرَهُ عَلَيْهِمْ قَالَ سُفْيَانُ: زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ قَالَ سُفْيَانُ وَقَالَ غَيْرُهُ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ زَيْدًا".ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”رسول اللہ ﷺ نے کبھی بھی کوئی سریہ (لشکری مہم) روانہ نہیں فرمایا مگر ان ہی کو ان پر امیر مقرر فرمایا۔“
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ان سے مراد) ”سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ“ ہیں۔
سفیان رحمہ اللہ نے یہ بھی کہا کہ دیگر (رواۃ) نے بیان کیا ہے: ”رسول اللہ ﷺ جب خود غزوے پر تشریف نہ لے جاتے تو اپنا اسلحہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دیتے تھے۔“