فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقَدُّمِ إِسْلَامِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ) باب: (سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ابتدائی دور میں اسلام لانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1533
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ مَعْمَرٌ ، سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ فَقَالَ: "مَا عَلِمْنَا أَحَدًا أَسْلَمَ قَبْلَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ". ترجمہ
معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہمارے علم کے مطابق کوئی بھی شخص سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام نہیں لایا۔“