فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنِّي رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ أَنْزِعُ بِدَلْوٍ، ثُمَّ أَخَذَهَا أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ بِهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، فِيهِمَا ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَرْحَمُهُ، ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ ، فَإِنْ بَرِحَ يَنْزِعُ حَتَّى اسْتَحَالَتْ غَرْبًا، ثُمَّ ضُرِبَتْ بِعَطَنٍ، فَمَا رَأَيْتُ مِنْ نَزْعِ عَبْقَرِيٍّ أَحْسَنَ مِنْ نَزْعِ عُمَرَ". سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے (خواب میں) خود کو ایک کنویں پر دیکھا کہ میں ڈول کے ذریعے پانی نکال رہا ہوں، پھر اسے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تھام لیا اور اس سے ایک یا دو ڈول نکالے، ان کے پانی نکالنے میں کچھ کمزوری تھی اور اللہ ان پر رحم فرمائے، پھر اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تھام لیا، تو وہ برابر پانی نکالتے رہے یہاں تک کہ وہ ڈول ایک بہت بڑے ڈول میں بدل گیا، پھر (لوگ سیراب ہوئے اور) اونٹ اپنے ٹھکانے پر جا بیٹھے، پس میں نے کسی بھی باکمال شخص کو نہیں دیکھا جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرح (قوت و مہارت سے) پانی نکالتا ہو۔“