فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے سردار کے لیے کھڑے ہو جاؤ“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1488
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الْخَنْدَقِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: فَلَمَّا طَلَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزِلُوهُ، فَقَالَ عُمَرُ سَيِّدُنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ: أَنْزِلُوهُ فَأَنْزَلُوهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "احْكُمْ فِيهِمْ".ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ) رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے سردار کے لیے کھڑے ہو جاؤ اور انہیں (سواری سے) اتارو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”ہمارا سردار تو اللہ عزوجل ہے۔“ آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: ”انہیں اتارو۔“ چنانچہ لوگوں نے انہیں اتارا، پھر رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ان کے بارے میں فیصلہ کرو۔“