فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ وَأَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ) باب: (قریش، انصار، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1473
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَشَيْءٌ مِنْ مُزَيْنَةَ، وَجُهَيْنَةُ، أَوْ شَيْءٌ مِنْ جُهَيْنَةَ، خَيْرٌ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَسَدٍ، وَغَطَفَانَ، وَهَوَازِنَ، وَتَمِيمٍ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قبیلہ اسلم، غفار، مزینہ کے کچھ لوگ اور جہینہ، یا (شک کے ساتھ فرمایا:) جہینہ کے کچھ لوگ، اللہ کے نزدیک
راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن
قبیلہ اسد، غطفان، ہوازن اور تمیم سے بہتر ہیں۔“