فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ وَأَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ) باب: (قریش، انصار، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1472
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "غِفَارُ، وَأَسْلَمُ، وَمُزَيْنَةُ، وَمَنْ كَانَ مِنْ جُهَيْنَةَ، خَيْرٌ مِنَ الْحَلِيفَيْنِ أَسَدٍ، وَغَطَفَانَ، وَهَوَازِنُ، وَتَمِيمٌ، دُبُرٌ لَهُمْ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الْخَيْلِ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قبیلہ غفار، اسلم، مزینہ اور جو قبیلہ جہینہ میں سے ہوں، دونوں حلیفوں اسد اور غطفان سے بہتر ہیں، اور ہوازن اور تمیم ان کے پیچھے ہیں (یعنی مرتبے میں ان سے کم ہیں)، کیونکہ وہ گھوڑوں والے (شہسوار) لوگ ہیں۔“