فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي» وَالْوَصِيَّةُ بِهِمْ) باب: (انصار کے نبی ﷺ کے خاص رازدار ہونے اور ان کے بارے میں وصیت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1413
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ سَمَّاهُ النُّعْمَانُ بْنُ مُرَّةَ ، أَوْ غَيْرُهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ تَرِكَةً وَضِيعَةً، وَإِنَّ تَرِكَتِي أَوْ ضَيْعَتِي الْأَنْصَارَ، أَلَا وَإِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَيَقِلُّونَ أَلَا فَاقْبَلُوا عَنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ".ترجمہ
نعمان بن مرہ رحمہ اللہ، یا ان کے علاوہ (کسی دوسرے شخص) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ہر نبی کے لیے کوئی ورثہ اور پسماندگان ہوتے ہیں، اور یقیناً میرا ورثہ یا میرے پسماندگان انصار ہیں۔ خبردار! لوگ تو تعداد میں بڑھتے جائیں گے لیکن یہ (انصار) کم ہوتے جائیں گے، پس آگاہ رہو کہ ان کے نیکوکاروں کی (خوبیوں کو) قبول کرنا اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کرنا۔“