فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ الْأَنْصَارِ) باب: (انصار کے بعض فضائل کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، قَالَ: أَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّ ، وَهُوَ أَحَدُ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تِيبَ عَلَيْهِمْ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا عَاصِبًا رَأْسَهُ فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: "أَمَّا بَعْدُ، يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَإِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ تَزِيدُونَ، وَأَصْبَحَتِ الْأَنْصَارُ لَا تَزِيدُ عَلَى هَيْئَتِهَا الَّتِي هِيَ عَلَيْهَا الْيَوْمَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَأَكْرِمُوا كَرِيمَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ".امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری رحمہ اللہ نے خبر دی—اور وہ (یعنی ان کے والد سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) ان تین افراد میں سے تھے جن کی توبہ قبول کی گئی تھی—کہ انہیں نبی ﷺ کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے خبر دی کہ نبی ﷺ ایک دن سرِ مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے اور اپنے خطبے میں ارشاد فرمایا: ”اما بعد! اے گروہِ مہاجرین! تم تو تعداد میں بڑھتے جا رہے ہو، جبکہ انصار اپنی اسی حالت پر ہیں جس پر وہ آج کے دن ہیں، اور وہ (تعداد میں) نہیں بڑھ رہے۔ بے شک انصار میرے وہ خاص رازدار اور قریبی ساتھی ہیں جن کے ہاں میں نے پناہ لی، لہٰذا ان کے معزز لوگوں کی قدر و منزلت کرنا اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کرنا۔“