فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: مَثَلُ أَهْلِ الْبَيْتِ كَسَفِينَةِ نُوحٍ) باب: (اہل بیت کی مثال کشتیِ نوح جیسی ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1402
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَنَشٍ الْكِنَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: وَهُوَ آخِذٌ بِبَابِ الْكَعْبَةِ: مَنْ عَرَفَنِي فَأَنَا مَنْ قَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ أَنْكَرَنِي فَأَنَا أَبُو ذَرٍّ ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أَلَا إِنَّ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَ".ترجمہ
حنش کنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو کعبہ کے دروازے کو تھامے ہوئے یہ فرماتے سنا: ”جو مجھے پہچانتا ہے، وہ تو مجھے پہچانتا ہی ہے، اور جو مجھے نہیں پہچانتا، (تو وہ جان لے کہ) میں ابوذر ہوں۔ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! بے شک تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے؛ جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پا گیا، اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہو گیا۔““