فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1385
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، نَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَخِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ، يَحْبُو حَتَّى صَعِدَ عَلَى صَدْرِهِ، فَبَالَ عَلَيْهِ، فَابْتَدَرْنَاهُ لِنَأْخُذَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ابْنِي ابْنِي، قَالَ: ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ ".ترجمہ
سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم ﷺ کے پاس موجود تھے کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما گھسٹتے ہوئے آئے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سینہ مبارک پر چڑھ گئے اور آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا۔ ہم انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا بیٹا، میرا بیٹا“۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا اور اسے اس (مقام) پر بہا دیا۔“