فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1378
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا سُفْيَانُ يَعْنِي الثَّوْرِيَّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يَقُولُ: إِنِّي لَشَاهِدٌ يَوْمَ مَاتَ الْحَسَنُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَذَكَرَ الْقِصَّةَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي".ترجمہ
ابوحازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں اس دن یقیناً موجود تھا جس دن سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی“، پھر انہوں نے (پورا) واقعہ ذکر کیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے ان دونوں سے محبت کی، اس نے یقیناً مجھ سے محبت کی، اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے یقیناً مجھ سے بغض رکھا۔““