فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ شَبَهِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی نبی ﷺ سے مشابہت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1351
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، نَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ بَعْدَ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَيَالٍ وَعَلِيٌّ يَمْشِي إِلَى جَنْبِهِ فَمَرَّ بِحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، يَلْعَبُ مَعَ غِلْمَانٍ فَاحْتَمَلَهُ عَلَى رَقَبَتِهِ وَهُوَ يَقُولُ "وَأَبِي شِبْهُ النَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهًا بِعَلِيٍّ" ، قَالَ: وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ.ترجمہ
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کی وفات کے چند روز بعد عصر کی نماز پڑھ کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پہلو میں چل رہے تھے؛ پس ان کا گزر سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہوا جو بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو انہوں نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے) انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور وہ فرما رہے تھے: ”میرے باپ کی قسم! یہ نبی ﷺ کے مشابہ ہے، علی کے مشابہ نہیں ہے“، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ (یہ دیکھ کر) ہنس رہے تھے۔“