فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”جو تم سے لڑے میں اس سے لڑنے والا ہوں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1350
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا تَلِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو الْجَحَّافِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَلِيٍّ ، وَالْحَسَنِ ، وَالْحُسَيْنِ وَفَاطِمَةَ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ فَقَالَ: "أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ نے سیدنا علی، سیدنا حسن، سیدنا حسین رضی اللہ عنہم اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھا اور فرمایا: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ» ”میں اس کے خلاف برسرِ جنگ ہوں جو تم سے لڑے، اور اس کے لیے سراپا صلح و سلامتی ہوں جو تم سے صلح رکھے۔““