فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ، وَجَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ ، قَالَ: كَتَبَ حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ إِلَى الْمِسْوَرِ يَخْطُبُ ابْنَةً لَهُ قَالَ لَهُ: تُوَافِينِي فِي الْعَتَمَةِ، فَلَقِيَهُ فَحَمِدَ اللَّهَ الْمِسْوَرُ وَقَالَ: مَا مِنْ سَبَبٍ، وَلَا نَسَبٍ، وَلَا صِهْرٍ، أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَسَبِكُمْ، وَصِهْرِكُمْ، وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "فَاطِمَةُ شُجْنَةٌ مِنِّي يَبْسُطُنِي مَا بَسَطَهَا، وَيَقْبِضُنِي مَا قَبَضَهَا، وَأَنَّهُ يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْأَسْبَابُ إِلَّا نَسَبِي وَسَبَبِي"، وَتَحْتَكَ ابْنَتُهَا، وَلَوْ زَوَّجْتُكَ أَغْضَبَهَا ذَلِكَ فَذَهَبَ عَاذِرًا لَهُ.سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حسن بن حسن رحمہ اللہ نے انہیں خط لکھ کر ان کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا۔ سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”آپ عشاء کے وقت مجھ سے ملیں۔“ پھر جب وہ ان سے ملے تو سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”کوئی بھی رشتہ، نسب یا سسرالی تعلق مجھے آپ کے نسب اور سسرالی تعلق سے بڑھ کر محبوب نہیں، لیکن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: «فَاطِمَةُ شُجْنَةٌ مِنِّي يَبْسُطُنِي مَا بَسَطَهَا، وَيَقْبِضُنِي مَا قَبَضَهَا، وَأَنَّهُ يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْأَسْبَابُ إِلَّا نَسَبِي وَسَبَبِي» ”فاطمہ میرا ہی ایک حصہ ہے، جس بات سے اسے خوشی ملے اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے اور جس بات سے اسے رنج پہنچے اس سے مجھے رنج ہوتا ہے؛ اور بیشک قیامت کے دن میرے نسب اور تعلق کے سوا تمام رشتے ناتے منقطع ہو جائیں گے“، اور آپ کے نکاح میں ان (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا) کی صاحبزادی موجود ہیں، اگر میں نے آپ سے (اپنی بیٹی کا) نکاح کر دیا تو یہ بات انہیں ناراض کر دے گی۔“ چنانچہ وہ (حسن بن حسن رحمہ اللہ) ان کا عذر قبول کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔