فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِيَادَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ) باب: (نبی ﷺ کا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عیادت فرمانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قُمْ بِنَا يَا بُرَيْدَةُ نَعُودُ فَاطِمَةَ" قَالَ: فَلَمَّا أَنْ دَخَلْنَا عَلَيْهَا أَبْصَرَتْ أَبَاهَا وَدَمِعَتْ عَيْنَاهَا قَالَ: "مَا يُبْكِيكِ يَا بُنَيَّةُ؟" قَالَتْ: قِلَّةُ الطَّعْمِ وَكَثْرَةُ الْهَمِّ، وَشِدَّةُ السَّقَمِ. قَالَ: "أَمَا وَاللَّهِ لَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِمَّا تَرْغَبِينَ إِلَيْهِ يَا فَاطِمَةُ، أَمَا تَرْضَيْنَ أَنِّي زَوَّجْتُكِ أَقْدَمَهُمْ سِلْمًا، وَأَكْثَرَهُمْ عِلْمًا وَأَفْضَلَهُمْ حِلْمًا، وَاللَّهِ إِنَّ ابْنَيْكِ لَمِنْ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے بریدہ! میرے ساتھ چلو، ہم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عیادت کرتے ہیں۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جب ہم ان کے ہاں داخل ہوئے تو انہوں نے اپنے والدِ گرامی کو دیکھا اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے پیاری بیٹی! تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کھانے کی کمی، غموں کی کثرت اور بیماری کی شدت نے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو! اللہ کی قسم، جو (نعمتیں) اللہ کے پاس ہیں وہ اس سے کہیں بہتر ہیں جس کی تم رغبت رکھتی ہو اے فاطمہ! کیا تم اس بات پر خوش نہیں ہو کہ میں نے تمہارا نکاح ایسے شخص سے کیا ہے جو ان سب میں سب سے پہلے اسلام لانے والا، علم میں سب سے بڑھ کر اور بردباری میں سب سے برتر ہے؟ اللہ کی قسم! تمہارے دونوں بیٹے یقیناً اہل جنت کے نوجوانوں میں سے ہیں۔“