فضائل الصحابة
فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه— سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ أَهْلِيَّةِ أَبِي عُبَيْدَةَ لِلْخِلَافَةِ) باب: (سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے خلافت کا اہل ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1285
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، قَثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ: نَا ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: "لَوْ أَدْرَكْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ فَاسْتَخْلَفْتُهُ وَمَا شَاوَرْتُ فِيهِ فَإِنْ سُئِلْتُ عَنْهُ، قُلْتُ: اسْتَخْلَفْتُ أَمِينَ اللَّهِ وَأَمِينَ رَسُولِهِ ".ترجمہ
ثابت بن الحجاج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو (اپنی وفات کے وقت زندہ) پاتا تو انہیں اپنا خلیفہ مقرر کر دیتا اور اس معاملے میں (کسی سے) مشورہ نہ کرتا، پھر اگر مجھ سے ان کے متعلق پوچھا جاتا تو میں کہتا: میں نے اللہ کے امین اور رسول اللہ ﷺ کے امین کو خلیفہ مقرر کیا ہے۔“