فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي غَيْلَانَ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّرِيَّ بْنَ يَحْيَى ، قَالَ: نَا شُجَاعُ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ ، قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَلَّا آمُرُ لَكَ بِعَطَائِكَ؟ قَالَ: لَا حَاجَةَ لِي بِهِ، قَالَ: يَكُونُ لِبَنَاتِكَ قَالَ: إِنِّي قَدْ أَمَرْتُ بَنَاتِي أَنْ يَقْرَأْنَ كُلَّ لَيْلَةٍ سُورَةَ الْوَاقِعَةِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ قَرَأَ كُلَّ لَيْلَةٍ - أَوْ قَالَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ - سُورَةَ الْوَاقِعَةِ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ أَبَدًا". قَالَ السَّرِيُّ ، وَكَانَ أَبُو فَاطِمَةَ لَا يَدَعُهَا كُلَّ لَيْلَةٍ.شجاع بن ابی فاطمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا میں آپ کے وظیفے کی ادائیگی کا حکم نہ دے دوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ آپ کے بعد آپ کی بیٹیوں کے کام آئے گا۔“ اس پر انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنی بیٹیوں کو تاکید کر دی ہے کہ وہ ہر رات سورہ واقعہ پڑھا کریں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ قَرَأَ كُلَّ لَيْلَةٍ - أَوْ قَالَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ - سُورَةَ الْوَاقِعَةِ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ أَبَدًا» ”جس نے ہر رات - یا آپ ﷺ نے فرمایا: ہر ایک رات میں - سورہ واقعہ کی تلاوت کی، اسے کبھی فاقہ (تنگدستی) نہیں پہنچے گی۔““
سری بن یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوفاطمہ رحمہ اللہ اسے ہر رات پڑھنا کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔