فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَسُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَا: نَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَلِيٍّ فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ فَقَالَ لَهُ يَا فَرُّوخُ: أَنْتَ الْقَائِلُ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةٌ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ، أَخْطَأَتِ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ، إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةٌ سَنَةٍ، وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ حَيٌّ، وَإِنَّمَا رَخَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَفَرَجُهَا بَعْدَ الْمِائَةِ".نعیم بن دجاجہ اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ ان کے پاس سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”اے فرّوخ! کیا تم وہی ہو جو یہ کہتے ہو کہ: لوگوں پر سو سال ایسے نہیں گزریں گے کہ زمین پر کوئی آنکھ جھپکنے والا (زندہ) باقی رہے؟ تم سے بڑی چوک ہو گئی، رسول اللہ ﷺ نے تو صرف یہ فرمایا تھا: «لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةٌ سَنَةٍ، وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ حَيٌّ» ”لوگوں پر سو سال اس طرح نہیں گزریں گے کہ زمین پر ان میں سے کوئی ایک بھی آنکھ جھپکنے والا (زندہ) باقی رہے جو آج کے دن زندہ ہے، اور بیشک اس امت کی خوشحالی اور کشادگی سو سال کے بعد ہی ہو گی۔““