فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا جَمِيلُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا حَيْثُ قَتَلَ أَهْلَ النَّهْرَوَانِ قَالَ: "الْتَمِسُوا لِيَ الْمُخْدَجَ" ، فَطَلَبُوهُ فِي الْقَتْلَى، فَقَالُوا: لَيْسَ نَجِدُهُ، فَقَالَ: "ارْجِعُوا فَالْتَمِسُوهُ فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ" ، فَرَجَعُوا فَالْتَمَسُوهُ فَرَدَّ ذَلِكَ مِرَارًا كُلُّ ذَلِكَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، فَانْطَلَقُوا فَوَجَدُوهُ تَحْتَ الْقَتْلَى، فِي طِينٍ فَاسْتَخْرَجُوهُ فَجِيءَ بِهِ، فَقَالَ: أَبُو الْوَضِيءِ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ حَبَشِيًّا عَلَيْهِ ثَدْيَانِ إِحْدَى ثَدْيَيْهِ، مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ مِثْلُ شَعَرَاتٍ تَكُونُ عَلَى ذَنَبِ الْيَرْبُوعِ.ابو الوضیء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت موجود تھا جب انہوں نے اہل نہروان (خوارج) کو قتل کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے لیے مخدج (ناقص الخلقت شخص) کو تلاش کرو۔“ لوگوں نے اسے مقتولین میں تلاش کیا تو (آ کر) عرض کیا کہ ہمیں وہ نہیں مل رہا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اسے تلاش کرو، اللہ کی قسم! نہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور نہ مجھے (نبی اکرم ﷺ کی جانب سے) جھوٹ بتایا گیا ہے“۔ وہ لوگ دوبارہ گئے اور اسے تلاش کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کئی مرتبہ انہیں (یہی کہہ کر) واپس بھیجا اور ہر بار وہ اللہ کی قسم اٹھا کر یہی فرماتے تھے کہ ”نہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور نہ مجھے جھوٹ بتایا گیا ہے“۔ چنانچہ وہ گئے تو اسے مقتولین کے نیچے کیچڑ میں (دبا ہوا) پایا، اسے باہر نکالا اور پھر اسے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس) لایا گیا۔ ابو الوضیء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”گویا میں (اب بھی) اسے دیکھ رہا ہوں، وہ ایک حبشی شخص تھا جس کے (جسم پر) پستان کی مانند دو گوشت کے لوتھڑے تھے، ان میں سے ایک پستان عورت کے پستان کی طرح تھا جس پر ویسے ہی چند بال تھے جیسے جربوع (صحرائی چوہے) کی دم پر بال ہوتے ہیں۔“ “