فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ ، عَنِ ابْنِ أَعْبُدَ ، قَالَ: قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا ابْنَ أَعْبُدَ ، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الطَّعَامِ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَمَا حَقُّهُ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ؟ ، قَالَ: تَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا، قَالَ: وَمَا تَدْرِي مَا شُكْرُهُ إِذَا فَرَغْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَمَا شُكْرُهُ؟ قَالَ: تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكَ عَنِّي وَعَنْ فَاطِمَةَ ؟ كَانَتِ ابْنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ أَكْرَمِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، وَكَانَتْ زَوْجَتِي، فَجَرَتْ بِالرَّحَى حَتَّى أَثَّرَ الرَّحَى بِيَدِهَا، وَاسْتَقَتْ بِالْقِرْبَةِ حَتَّى أَثَّرَتِ الْقِرْبَةُ بِنَحْرِهَا، وَقَمَّتِ الْبَيْتَ حَتَّى اغْبَرَّتْ ثِيَابُهَا، وَأَوْقَدَتْ تَحْتَ الْقِدْرِ حَتَّى دَنِسَتْ ثِيَابُهَا، فَأَصَابَهَا مِنْ ذَلِكَ ضُرٌّ، فَقَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ أَوْ خَدَمٌ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهَا: انْطَلِقِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْأَلِيهِ خَادِمًا يَقِيكِ حَرَّ مَا أَنْتِ فِيهِ، فَانْطَلَقَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَتْ عِنْدَهُ خَدَمًا أَوْ خُدَّامًا، فَرَجَعَتْ وَلَمْ تَسْأَلْهُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: "أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ خَادِمٍ؟ إِذَا أَوَيْتِ إِلَى فِرَاشِكِ فَسَبِّحِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبِّرِي أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ" ، قَالَ: فَأَخْرَجَتْ رَأْسَهَا فَقَالَتْ: رَضِيتُ عَنِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، مَرَّتَيْنِ. فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، أَوْ نَحْوَهُ.ابن اعبد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن اعبد! کیا تم جانتے ہو کہ کھانے کا حق کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے فرزندِ ابوطالب! اس کا حق کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”تم کہو: «بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا» ”اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں)؛ اے اللہ! جو رزق تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس میں ہمارے لیے برکت پیدا فرما“۔“ پھر فرمایا: ”اور کیا تم جانتے ہو کہ جب تم (کھانے سے) فارغ ہو جاؤ تو اس کا شکر کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اس کا شکر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”تم کہو: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا“۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اپنے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے متعلق نہ بتاؤں؟ وہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی تھیں، وہ آپ ﷺ کے اہل میں آپ کو سب سے زیادہ عزیز تھیں اور وہ میری اہلیہ تھیں۔ انہوں نے خود چکی پیسی یہاں تک کہ ان کے ہاتھوں پر چکی کے دستے کے نشان پڑ گئے، خود مشکیزے میں پانی بھر کر لائیں یہاں تک کہ ان کے سینے کے بالائی حصے پر مشکیزے کے نشان پڑ گئے، گھر میں خود جھاڑو دی یہاں تک کہ ان کے کپڑے گرد آلود ہو گئے اور ہانڈی کے نیچے خود آگ جلائی یہاں تک کہ ان کے کپڑے دھوئیں سے میلے ہو گئے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشقت پہنچی۔ پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی یا خادم لائے گئے۔“
(سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”تو میں نے ان سے کہا کہ تم رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور ان سے ایک خادم مانگ لو جو تمہیں اس سخت مشقت سے بچا لے جس میں تم مبتلا ہو۔ چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو وہاں کچھ خادم یا خدمت گار موجود پائے، لہٰذا وہ (حیا کی وجہ سے) واپس آ گئیں اور آپ ﷺ سے کچھ نہ مانگا۔“ پھر انہوں نے بقیہ حدیث ذکر کی کہ (نبی ﷺ نے) فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بہتر ہو؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس بار «سُبْحَانَ اللَّهِ»، تینتیس بار «الْحَمْدُ لِلَّهِ» اور چونتیس بار «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہہ لیا کرو۔“ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: ”یہ سن کر انہوں نے (اپنے حجرے سے) سر نکالا اور دو مرتبہ کہا: «رَضِيتُ عَنِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ» ”میں اللہ اور اس کے رسول سے راضی ہوں۔““
راوی نے ابن علیہ کی جریری سے روایت کردہ حدیث کے مثل یا اس کے ہم معنی حدیث ذکر کی۔