فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1206
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، قَثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَرْيَمَ ، وَرَجُلٌ مِنْ جُلَسَاءِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ" . قَالَ فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ: "اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالِاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ" .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے غدیرِ خم کے دن فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد لوگوں نے یہ اضافہ کیا: «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالِاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے دوستی رکھ جو اس سے دوستی رکھے، اور اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے۔“