فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1201
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَهُ بِبَرَاءَةَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي لَسْتُ بِاللَّسِنِ، وَلَا بِالْخَطِيبِ، قَالَ: "مَا بُدٌّ أَنْ يَذْهَبَ بِهَا أَنَا أَوْ تَذْهَبَ بِهَا أَنْتَ" ، قَالَ: فَإِنْ كَانَ وَلَا بُدَّ، فَسَأَذْهَبُ أَنَا، قَالَ: "انْطَلِقْ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُثَبِّتُ لِسَانَكَ، وَيَهْدِي قَلْبَكَ" ، قَالَ: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَمِهِ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ نے انہیں سورہ براءت دے کر روانہ کیا تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں کوئی زیادہ فصیح زبان والا اور شعلہ بیاں خطیب نہیں ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ناگزیر ہے کہ اسے لے کر یا تو میں جاؤں یا تم جاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اگر یہ ناگزیر ہے تو پھر میں ہی چلا جاتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم روانہ ہو جاؤ، بے شک اللہ عزوجل تمہاری زبان کو ثبات عطا فرمائے گا اور تمہارے دل کی رہنمائی فرمائے گا۔“
راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ ان کے دہنِ مبارک پر رکھا۔