فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَا: نَا زَائِدَةُ ، نَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي خَمِيلٍ وَقِرْبَةٍ وَوِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ قَالَ مُعَاوِيَةُ: إِذْخِرٌ، قَالَ أَبِي: الْخَمِيلُ: الْقَطِيفَةُ الْمُخَمَّلَةُ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو رخصتی کے وقت ایک «خَمِيل» (مخملی چادر)، ایک مشکیزہ اور چمڑے کا ایک ایسا تکیہ عطا فرمایا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی“۔
معاویہ رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں) کہا ہے کہ: ”اس میں اذخر (نامی خوشبودار گھاس) بھری ہوئی تھی“۔
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”«الخميل» سے مراد وہ مخملی پارچہ یا چادر ہے جس کے ریشے ابھرے ہوئے ہوں“۔