فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 118
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا غَالِبٌ، يَعْنِي: الْقَطَّانَ ، قَالَ: قَالَ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمْ يَفْضُلِ النَّاسَ بِأَنَّهُ كَانَ أَكْثَرَهُمْ صَلَاةً وَصَوْمًا، إِنَّمَا فَضَلَهُمْ بِشَيْءٍ كَانَ فِي قَلْبِهِ.ترجمہ
بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لوگوں پر فضیلت محض اس لیے حاصل نہیں ہوئی کہ وہ ان میں سب سے زیادہ نمازیں پڑھنے والے یا روزے رکھنے والے تھے، بلکہ انہیں یہ برتری اس خاص کیفیت (ایمان و اخلاص) کی بدولت حاصل ہوئی جو ان کے دل میں جاگزیں تھی۔“