فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، قَثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُثَيْمٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خُثَيْمٍ أَبِي يَزِيدَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ رَفِيقَيْنِ فِي غَزْوَةِ ذِي الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا نَزَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقَامَ بِهَا رَأَيْنَا نَاسًا مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يَعْمَلُونَ فِي عَيْنٍ لَهُمْ فِي نَخْلٍ، فَقَالَ لِي عَلِيٌّ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ ، هَلْ لَكَ أَنْ تَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَتَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُونَ؟ فَجِئْنَاهُمْ، فَنَظَرْنَا إِلَى عَمَلِهِمْ سَاعَةً، ثُمَّ غَشِيَنَا النَّوْمُ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ فَاضْطَجَعْنَا فِي صَوْرٍ مِنَ النَّخْلِ فِي دَقْعَاءَ مِنَ التُّرَابِ فَنِمْنَا، فَوَاللَّهِ مَا أَهَبَّنَا إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَرِّكُنَا بِرِجْلِهِ، وَقَدْ تَتَرَّبْنَا مِنْ تِلْكَ الدَّقْعَاءِ، فَيَوْمَئِذٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: "يَا أَبَا تُرَابٍ" لِمَا يَرَى عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ، قَالَ: "أَلَا أُحَدِّثُكُمَا بِأَشْقَى النَّاسِ رَجُلَيْنِ؟" فَقُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "أُحَيْمِرُ ثَمُودَ الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ، وَالَّذِي يَضْرِبُكَ يَا عَلِيُّ عَلَى هَذِهِ - يَعْنِي قَرْنَهُ - حَتَّى تُبَلَّ مِنْهُ هَذِهِ" يَعْنِي لِحْيَتَهُ.سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں ایک دوسرے کے رفیق تھے۔ جب رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لائے اور وہاں قیام فرمایا تو ہم نے بنو مدلج کے کچھ لوگوں کو دیکھا جو کھجوروں کے جھنڈ میں اپنے ایک چشمے پر کام کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: «یا ابا الیقظان»! کیا آپ کا ارادہ ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس چلیں اور دیکھیں کہ وہ کس طرح کام کر رہے ہیں؟ چنانچہ ہم ان کے پاس گئے اور تھوڑی دیر ان کا کام دیکھتے رہے، پھر ہم پر نیند کا غلبہ ہو گیا، تو میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے ہٹ کر کھجوروں کے چھوٹے پودوں کے ایک جھنڈ میں ریتلی مٹی پر لیٹ کر سو گئے۔ اللہ کی قسم! ہمیں کسی نے بیدار نہیں کیا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور آپ ﷺ ہمیں اپنے پاؤں مبارک سے ہلا کر جگانے لگے، اور ہم اس ریت کی وجہ سے مٹی میں اٹ چکے تھے۔ اسی دن رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر مٹی لگی دیکھ کر انہیں «یا ابا تراب» (اے مٹی والے) کہہ کر پکارا
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دو ایسے آدمیوں کی خبر نہ دوں جو تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت ہیں؟“ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک قومِ ثمود کا وہ سرخ مائل رنگت والا شخص جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹی تھیں، اور دوسرا وہ شخص اے علی! جو تمہارے یہاں یعنی سر کے اس حصے پر وار کرے گا یہاں تک کہ اس کے خون سے تمہاری یہ یعنی داڑھی تر ہو جائے گی۔““