فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَى، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ إِنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: عُدْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةً بَعْدَ غَدَاةٍ، يَقُولُ: "جَاءَ عَلِيٌّ ؟" مِرَارًا، قَالَتْ فَاطِمَةُ : كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ، قَالَتْ: فَجَاءَ بَعْدُ، قَالَتْ: فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ إِلَيْهِ حَاجَةً، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَابِ وَكُنْتُ مِنْ أَدْنَاهُمْ إِلَى الْبَابِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ، ثُمَّ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَكَانَ أَقْرَبَ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا.ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم اٹھاتی ہوں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے (آخری وقت میں) ملاقات کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب تھے۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ ہم صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ کی عیادت کیا کرتے تھے، تو آپ ﷺ بار بار دریافت فرماتے تھے: «جَاءَ عَلِيٌّ ؟» ”کیا علی آ گئے؟“ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ آپ ﷺ نے انہیں کسی کام سے بھیجا ہوا ہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ پھر وہ تشریف لے آئے، تو میں نے یہ خیال کیا کہ آپ ﷺ کو ان سے کوئی نجی کام ہے، چنانچہ ہم گھر سے باہر نکل کر دروازے کے پاس بیٹھ گئیں اور میں سب عورتوں میں دروازے کے زیادہ قریب تھی۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ پر جھک گئے اور آپ ﷺ ان سے سرگوشی اور رازو نیاز کی باتیں کرنے لگے، پھر رسول اللہ ﷺ اسی روز وفات پا گئے۔ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی (وفات کے وقت) آپ ﷺ سے ملاقات کے اعتبار سے سب سے قریب ترین شخص تھے۔