فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْجَهْمِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَدَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَا: نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَبَّةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا ضَحِكَ يَوْمًا ضَحِكًا لَمْ أَرَهُ ضَحِكَ أَكْثَرَ مِنْهُ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ أَنَّ عَبْدًا لَكَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَالَ ذَلِكَ مِرَارًا، ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ أَحَدٌ سَبْعًا ".حَبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ ایک دن اتنا زیادہ ہنسے کہ میں نے انہیں کبھی اس سے بڑھ کر ہنستے نہیں دیکھا تھا، یہاں تک کہ ان کی ڈاڑھیں ظاہر ہو گئیں؛ انہوں نے فرمایا: ”جس وقت میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا“، اور پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: «اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ أَنَّ عَبْدًا لَكَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”اے اللہ! میں اس بات کا اعتراف نہیں کرتا کہ تیرے نبی ﷺ کے سوا اس امت میں تیرے کسی بندے نے مجھ سے پہلے تیری عبادت کی ہو۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات کئی مرتبہ کہی، پھر فرمایا: ”بلاشبہ میں نے کسی اور کے نماز پڑھنے سے سات (سال) پہلے ہی نماز ادا کر لی تھی۔“